شنگھائی کی ایک عدالت نے یہاں پنڈونگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گزشتہ سال
ہونے والے دھماکے کے معاملے میں قصوروار ٹھہرائے گئے ایک شخص کو آج آٹھ
برس قید کی سزا سنائی
۔اس واقعہ میں تین مسافر زخمی ہوگئے تھے اور ہوائی خدمات میں تاخیر ہوئی تھی۔عدالت نے اس معاملے کی سماعت کے بعد زوانگ شنگبو کو قصوروار قرار دیتے ہوئے آٹھ برس کی قید کی سزا سنائی۔